میری طبعیت خطرے سے باہر ہے ‘میں وعدہ کرتا ہوں کہ اب سگریٹ نوشی نہیں کرونگا۔ سیف علی خاں

جمعہ 2 مارچ 2007 11:47

ممبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار02 مارچ2007) بالی وڈ کے داکار سیف علی خان نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ کیلئے سگریٹ نوشی نہیں کرونگا۔ مجھے ڈاکٹروں نے کہا کہ اچانک علالت کا سبب سگریٹ نوشی ہی ہے اس سے شیر یانوں میں خون جمع ہو جاتا ہے اسی لئے میں نے مکمل طور پر سگریٹ چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سیف علی خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب میری طبعیت خطرے سے باہر ہے میرے قلب میں خون جمع ہو گیا تھا لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اب پوری طرح علاج ہو چکا ہے ۔

اب میں نے اپنے دل سے دوستی کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

سیف نے ہسپتال میں گزارے گئے ایام کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک انوکھا تجربہ تھا مجھے دراصل ایک صحت مند وارننگ ملی ہے ۔ مجھے اپنی زندگی میں بعض اصلاحات کرنی ہیں ۔ اس تجربہ نے مجھے اپنی زندگی اور فرائض کے تعلق سے مزید با شعور بنا دیا ہے ۔ ارکان خاندان کے علاوہ فلمی صنعت سے وابستہ کئی دوستوں نے ہسپتال پہنچ کر میری عیادت کی میں اب شخصی طور پر ان سب کا تحریری شکریہ ادا کرونگا۔ سیف نے اعتراف کیا کہ خود انہوں نے کبھی بھی ہسپتال پہنچ کر کسی کی عیادت نہیں کی تھی لیکن اب یہ تبدیل ہو جائینگے۔ خلوص و محبت کا احساس بڑی چیز ہے ۔ سیف کو اس بات کا افسوس ہے کہ وہ فلم فیئر ایوارڈ کی میزبانی نہ کر سکے ۔