بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا جائز ہے، علماء و مشائخ

جمعرات 6 جون 2013 16:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2013ء) انسداد پولیو کے حوالے سے علماء و مشائخ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا جائز ہے، پاکستان میں استعمال ہونے والی پولیو ویکسین میں کوئی خرابی نہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں انسداد پولیو کے بارے میں علماء کانفرنس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور مشائخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پولیو ویکسین میں کوئی حرام یا مضر صحت چیز شامل نہیں۔ مسلمان والدین کی مذہبی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ علماء کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی مہم کی آڑ میں کوئی دوسری سرگرمی درست نہیں۔ ایسے واقعات پر حکومت کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :