پشاور: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ،زخمی خاتون دم توڑ گئی

جمعہ 7 جون 2013 14:25

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2013ء) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں چند روز قبل انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ورکر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی تعداد 2 ہوگئی۔

(جاری ہے)

،،بڈھ بیر کے علاقہ کگہ ولہ میں 28 مئی کو انسداد پولیو مہم کے پہلے روز خواتین ورکرز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ جس سے خاتون ورکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ دوسری خاتون ورکر سنبل کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ جہاں وہ دس روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔

متعلقہ عنوان :