برطانیہ ،شہزادہ فلپ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ،ہسپتال داخل کرا دیا گیا ،فلپ 2ہفتے تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے،ترجمان بکنگھم پیلس

جمعہ 7 جون 2013 14:34

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7جون 2013ء) برطانوی شہزادے فلپ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ،شہزادہ فلپ کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ،فلپ 2ہفتے تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے ۔جمعہ کو ترجمان بکنگھم پیلس کے مطابق شہزادہ فلپ کو پیٹ میں پیچیدگیوں کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی شہزادہ فلپ کو سرجری کے لئے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق وہ پہلے بھی ان عوارض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل رہے ہیں۔ ڈاکٹرز شہزادہ فلپ کی سرجری کے بعد ان کے مرض کی نوعیت کا اندازہ لگا سکیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ 91 سالہ شہزادہ فلپ 2 ہفتے تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :