پشاور ، بڈھ بیر میں پولیو مہم کے دوران فائرنگ سے زخمی خاتون رضاکار ہسپتال میں دم توڑ گئی

جمعہ 7 جون 2013 23:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جون۔ 2013ء) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پولیو مہم کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ورکر بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی اور جاں بحق ہونے والی خواتین کی تعداد دو ہو گئی تفصیلات کے مطابق 28 مئی کو گگہ ولہ میں پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دو خواتین ورکرز پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک خاتون موقع پرجاں بحق جبکہ دوسری ورکر سنبل زخمی ہوئی تھی اور زخمی ورکر سنبل ہسپتال میں زیر علاج تھی جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گئی اس طرح واقعے میں جاں بحق ہونے والی ورکرز کی تعداد دو ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :