باجوڑایجنسی، انسداد پولیو مہم ، قبائلی مشران اور عوام کی طرف سے بھرپور تعاون کا اعلان

اتوار 9 جون 2013 22:53

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جون۔ 2013ء) باجوڑایجنسی میں انسداد پولیو مہم ، قبائلی مشران اور عوام کی طرف سے بھرپور تعاون کا اعلان ، باجوڑایجنسی میں پولیو کے خلاف قومی مہم کے دوران پانچ سال کے عمر کے دو لاکھ تییس ہزارچھ سو چون (223654) بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ پولیو کے خلاف مہم میں محکمہ صحت کے682ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

پو لیٹکل ایجنٹ باجوڑ عبدالجبار شاہ ممبر قومی اسمبلی شہاب الد ین خان نے ہیڈ کوارٹر خار میں بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر پو لیو مہم کا افتتاح کیا۔تقریب میں یجنسی سرجن ڈاکٹر ذاکر خان ۔اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔باجوڑایجنسی میں محکمہ صحت کے سربراہ ایجنسی سرجن ڈاکٹر ذاکر خان نے بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح باجوڑ ایجنسی میں بھی پولیو سے بچاو کے مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلی گئی ہیں اورپولیو مہم 10 جون آج سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ پیرکے روز سے شروع ہونے والی پولیو کے خلاف قومی مہم کے دوران باجوڑایجنسی میں پانچ سال کے عمر کے دو لاکھ تییس ہزارچھ سو چون (223654) بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ باجوڑایجنسی میں پولیو کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کل 682ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 613موبائل ۔16ٹرانزٹ ۔40فکسڈ ٹیمیں ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ باجوڑایجنسی کے پولیٹکل انتظامیہ ۔ سیکورٹی فورسز قبائلی عمائدین اور مقامی علماء بھی پولیو سے بچاو کے مہم میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایجنسی کے مختلف دور افتادہ علاقوں میں قبائیلی عمائدین اور علمائے کرام سے جرگے بھی کی گئی ہیں اور انھوں نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہیں ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پو لیٹکل ایجنٹ باجوڑ عبدالجبار شاہ نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں مکمل حکومتی رٹ قائم ہے ۔

اور پو لیٹکل انتظامیہ پو لیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کر ینگے ۔ اُ نہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی کو پو لیوسے پاک علاقہ قرار دینے کے لیاہمیں بھر پور خد مت کر ناہے ۔ انھوں نے پولیو ٹیموں کے اہلکاروں پر زوردیکر کہاکہ وہ ایمانداری سے ڈیوٹی کریں تاکہ ہمارا پیار ا پاکستان اس موذی مرض سے پاک ہوسکیں ۔اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ عبدالجبار شاہ اور ممبرقومی اسمبلی شہاب الد ین خان نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :