ملتان، نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹرآپریشن کے بعد مریضہ کے پیٹ میں تولیہ بھول گئی، 5ماہ بعد حالت خراب ہونے پر ہسپتال جانے پر ڈاکٹرکی دھمکیاں ، خاتون کا شوہر احتجاجا 100فٹ سے زائد اونچی ٹینکی پر چڑھ گیا

اتوار 9 جون 2013 23:49

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جون۔ 2013ء) نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر آپریشن کے بعد مریضہ کے پیٹ میں تولیہ بھول گئی ، 5ماہ بعد حالت خراب ہونے پر ہسپتال جانے پر ڈاکٹرکی دھمکیاں ، خاتون کا شوہر احتجاجا ّ 100فٹ سے زائد اونچی ٹینکی پر چڑھ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید گاہ کے قریب نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر خالدہ نے سمیرا بی بی کا آپریشن کیا اور پیٹ میں تولیہ بھول گئی مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے پر اس کا شوہرذاکر حسین اسے نجی ہسپتال لے گیا تو لیڈی ڈاکٹر خالدہ نے دوبارہ آپریشن کرنے سے انکار کردیا اور انہیں دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر انہوں نے احتجاج کیا مگر ان کی ایک نہ سنی تو خاتون کا شوہر ذاکر احتجاجا ّ 100فٹ سے زائد اونچی پانی والی سرکاری ٹینکی پر چڑ ھ گیا۔

اس موقعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے ذاکر کو سمجھایا بجھایا تووہ ٹینکی سے نیچے اترآیا ۔تاہم پولیس اور ریسکیو 1122کا کوئی اہلکار وہاں نہ پہنچا۔

متعلقہ عنوان :