ڈونگی ،کھوئی رٹہ اور گرد ونواح کے علاقوں میں الٹی ‘پیچش کی وباء پھوٹ پڑی ، درجنوں بچے متاثر والدین پریشان سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش منہ بولے ریٹ وصول کیے جانے لگے

بدھ 12 جون 2013 14:59

ڈونگی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12جون 2013ء) ڈونگی ،کھوئی رٹہ اور گرد ونواح کے علاقوں میں الٹی ‘پیچش کی وباء پھوٹ پڑی درجنوں بچے متاثر والدین پریشان سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش منہ بولے ریٹ وصول کیے جانے لگے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ اور گردونواح کے دیہی علاقوں بنڈلی ، دربار مائی طوطی ، سیری، بھروٹ گالہ ، اندرلہ کٹہڑہ ، کرجائی ، گیائیں ،کوٹلہ ، بھیال ،سملار، دھنہ ودیگر علاقوں میں معصوم بچوں میں الٹی پیچس کی وباء پھیل گئی والد ین پریشان سرکاری ہسپتالوں میں موثر انتظامات نہ ہو نے سے پرائیوٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جہاں مریض منہ مانگے ریٹ دینے پر مجبور عوامی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اس حوالہ سے موثر انتظامات کیے جائیں تاکہ غریبوں کوبھی صحت جیسی بنیادی سہولت میسر ہو ۔