بجٹ:سگریٹ، گھی، ڈبے کو دودھ، پان ، مشروبات اور چھالیہ مہنگی

بدھ 12 جون 2013 20:03

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون۔2013ء) بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر17 فیصد کرنے اور کئی اشیاء پر سے سبسڈی ختم کرنے سے مہنگائی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے ۔ سگریٹس ، گھی ، ڈبے کا دودھ ، مشروبات ، پان اور چھالیہ سمیت متعدد اشیا مہنگی ہوگئیں۔سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کے سلیبس تین سے کم کر کے دو کئے جارہے ہیں جس کے تحت سگریٹ کے نرخوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی بجٹ میں پان اور چھالیہ پر کسٹم ڈیوٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔عمارتی بلڈرزاور ڈویلپرز پرٹیکس عائد کردیا گیا۔ مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چھ سے بڑھا کر نو فیصد کردی گئی ہے۔ ڈبے کے دودھ پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی گئی۔ درآمدی کینولا بیج پرچار سو روپے فی میڑک ٹن ڈیوٹی لگادی گئی تاہم یوٹیلٹی اسٹورز پر دو ارب روپے کے پیکچ کے تحت چینی، آٹا، چاول،دودھ، چائے، گھی، تیل، دال، چنا، بیسن، کھجوریں، مشروبات اورمصالحہ جات سستے نرخوں دینے کی تجویز بجٹ میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :