پشاور، مولانا صوفی محمد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل

بدھ 12 جون 2013 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جون۔ 2013ء) کالعدم تنظیم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کی طبیعت اچانک بگڑ نے پر انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق مولانا صوفی محمد کو سینٹرل جیل پشاور سے پولیس کے سخت حفاظتی پہرے میں ہتھکڑیاں لگاکر ایل آر ایچ لایا گیا۔

(جاری ہے)

جوڑوں میں درد کی وجہ سے انہیں چلنے میں شدید مشکل ہورہی تھی۔

مکمل چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے مولانا صوفی محمد کو ایک مہینے کی دواوٴں کیساتھ فزیوتھراپی کی تجویز دی اور ایک مہینے بعد انہیں دوبارہ چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا۔کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد انیس مقدمات میں پشاور کی سینٹر ل جیل میں قید ہیں جن میں سے تیرہ مقدمات دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :