پاکستان میں بھارتی سکھ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

بدھ 12 جون 2013 22:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جون۔ 2013ء) بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ نے کہا کہ پاکستان میں ایک بھارتی سکھ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا ، بھارت کے شہر دہلی کا رہائشی69 سالہ جسویندر سنگھ پاکستان میں اپنے گرو کی برسی کی رسومات میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان آیا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں ریل کے سفر کے دوران اسے عارضہ قلب کی شکایت ہوئی جس پر اس کی فوری ہلاکت ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے اس کی نعش کو میو ہسپتال میں منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :