سی ایم ایچ مظفرآباد میں عام گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔ مریضوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 3 مارچ 2007 14:06

مظفرآباد(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار03 مارچ2007)سی ایم ایچ مظفرآباد میں عام گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔ مریضوں کو لے کر آنے والی گاڑیوں کو اندر نہیں جانے دیاجاتا۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی ایم ایچ میں عام گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے عام گاڑیوں کو کھڑا کرنے کیلئے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ دوسری جانب مریضوں کو لے کر آنے والی گاڑیوں کو مین گیٹ سے اندر نہیں جانے دیا جاتا۔ جس کی وجہ سے مریضوں کے ورثاء کو اپنی گاڑی مین روڈ سی ایم ایچ پر کھڑی کرنی پڑتی ہے ۔شہری اورعوامی حلقوں نے مین گیٹ پر گاڑیوں کے داخلے کی بندش پر احتجاج کرتے ہوئے عام گاڑیوں کے داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔