پیٹریاٹ کے 19اراکین اسمبلی کی مسلم لیگ میں شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔اعجاز الحق۔۔عنقریب(ن)لیگ اور پی پی پی پی کی اہم شخصیات (ق) لیگ میں شامل ہونے کا ا علان کریں گی ‘پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ اپوزیشن نے صحت مند روایات قائم کرنے کی بجائے قوم کو مسلسل مایوس کیا ہے‘صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 3 مارچ 2007 14:11

ہارون آباد(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار03 مارچ2007 ) و فاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پیٹریاٹ کے19ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ میں شمولیت ابھی بارش کا پہلا قطرہ ہے ، عنقریب(ن)لیگ اور پی پی پی پی کی اور بھی اہم شخصیات (ق) لیگ میں شامل ہونے کا ا علان کریں گی کیونکہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ اپوزیشن نے صحت مند روایات قائم کرنے کی بجائے قوم کو مسلسل مایوس کیا ہے،اور جمہوریت کی بحالی کے معاہدے کرنے والے اور مطالبات کرنے والوں میں جمہوری اقدار و سوچ کا نام تک نہیں، انکی تماتر سیاست اپنے مفادات کے گرد گھوم رہی ہے، وفاقی وزیر اعجاز الحق میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا جب پی پی پی پی کی قیادت کئی گئی کرپشن سے نجات اور مقدمات کے خاتمہ کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے تو کارکنوں کو ایسی قیادت سے مایوس ہونا فطری بات ہے ،اعجاز الحق نے کہا اگر بینظیر ” عوام سے ڈیل “کرنے کی باتوں میں سچی ہوتی تو وہ ملک سے دور کبھی نہ بھاگتی،انہوں نے کہا نوز شریف اور بینظیر خود ایک دوسرے سے مخلص نہیں ہے ،تو انکی سیاست ملک کے کس طرح مفاد میں ہو سکتی ہے،جسکا مظاہرہ اے پی سی کانفرنس سے واضح ہو گیا ہے،لیگی راہنما نے ملتان میں بم دھماکہ میں خصوصی عدالت کے جج کی ہلاکت کی کوشش میں پولیس ملازمین کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی،# اور اس بات میں زور دیا کہ عدالتیں ہی عوام کے لئے انصاف کی آخری امید ہیں اس لئے عدلیہ کے معزز جج صاحبان کی حفاظت کے خصوصٰ انتظامات کئے جاےئں کیونکہ اگر عدالتیں بھی دہشت گردی کے زیر اثر آ گیں اور ہم انصاف دینے والے جج صاحبان کو تحفظ نہ دے سکے تو پھر پورے معاشرہ کا شیرازہ بکھر سکتا ہے اس لئے اسکا سنجیدگی کا نوٹس لینا ہوگا،انہوں نے کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے حکومت اور عوام مل کر ہی نمٹ سکتے ہیں،کیونکہ ہمارا دشمن چومکھی لڑائی لڑ رہا ہے اور ایک تیر سے کئی شکار کرنا چاہتا ہے ،اس لئے ہمیں اپسمیں اتحاد و یگانت کو فروغ دینا ہوگا۔