محکمہ صحت کی غفلت، بالائی نیلم وبائی امراض پھوٹ پڑے خسرہ ،ہیضہ ،دست اسہال سے بچے متاثر ، طبی سنٹرز پر ادویات کی شدید قلت ،لوگوں کو علاج معالجہ کے لئے شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 13 جون 2013 14:38

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13جون 2013ء) محکمہ صحت کی غفلت، بالائی نیلم وبائی امراض پھوٹ پڑے خسرہ ،ہیضہ ،دست اسہال سے بچے متاثر طبی سنٹرز پر ادویات کی شدید قلت ،لوگوں کو علاج معالجہ کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

دودھنیال ،شاردہ کے عوام وفد جس کی قیادت محمد سرور خان کر رہے تھے صحافیوں کو بتایا کہ یونین کونسل دودھنیال ملحقہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں خسرہ،ہیضہ، دست اسہال بخار کی بیماریوں نے وباء کی شکل اختیار کر لی ہے جس سے بڑوں کے علاوہ بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں علاقہ کے واحد سرکاری ہسپتال بی ایچ یو دودھنیال میں گذشتہ چھ ماہ سے ادویات ختم ہو چکی ہیں طبی عملہ بھی موجود نہیں ہے لوگ مقامی میڈیکل سٹورز سے ادویات خریدنے علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں شدید بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کو لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ایبٹ آباد یا راولپنڈی لے گئے ہیں لیکن غریب افراد کو علاج معالجہ کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے امراض پر کنٹرول نہ کیا گیا تو ہلاکتیں بھی ہو سکتی ہیں انھوں نے سیکرٹری ہیلتھ پاکستان سے فوری نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سنٹرز پر ادویات اور طبی عملہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :