سرگودھا ،نگران دور حکومت میں تبدیل کیے جانے والے محکمہ صحت کے افسران کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود واپس اپنے عہدوں پر تبدیل نہیں کیا گیا

جمعرات 13 جون 2013 17:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13جون 2013ء) نگران دور حکومت میں سرگودھا سے تبدیل کیے جانے والے محکمہ صحت کے افسران کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود ان کے تبادلے منسوخ کر کے انہیں واپس اپنے عہدوں پر تبدیل نہیں کیا گیا‘ اس طرح محکمہ صحت پنجاب نے سپریم کورٹ کے احکامات کو پس پشت ڈال دیا ہے‘ نگران دور حکومت میں محکمہ صحت کے دو افسران کو سرگودھا سے تبدیل کیا گیا تھا‘ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نگران دور میں کیے جانے والے تمام تبادلوں کو غیر قانونی قرار دیا تو ملک بھر میں محکمہ جات نے افسران کے تبادلے منسوخ کرتے ہوئے انہیں سابقہ عہدوں پر کام کرنے کے احکامات جاری کر دیئے‘ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کو کئی روز گزر چکے ہیں مگر محکمہ صحت پنجاب نے سرگودھا سے تبدیل کیے جانے والے دو افسران کو ابھی تک واپس اپنی سیٹوں پر کام کرنے کیلئے احکامات ہی صادر نہیں کیے‘ جس پر مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے رہنماؤں سمیع الله بٹ‘ عبدالرؤف ناز‘ سجاد اکرم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کے افسران کی اس ہٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :