سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی سپریم کورٹ دوبارہ نظرثانی درخواست

جمعہ 14 جون 2013 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2013ء) سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری نے اعتراضات دور کر کے سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست داخل کر دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے فصیح بخاری کی بطور چیئرمین نیب تقرری کالعدم قراردی تھی جس پر انہوں نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا ، فصیح بخاری نے آج دوبارہ نظرثانی درخواست جمع کرا دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک نظرثانی درخواست کا فیصلہ نہیں ہوتا،ان کی تقرری کو کالعدم قرارد دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :