میلسی ، مضر صحت کھاناکھانے سے مزید دوافرادچل بسے ،ہلاکتوں کی تعداد7ہوگئی

جمعہ 14 جون 2013 15:51

میلسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14جون 2013ء ) میلسی میں مضر صحت کھاناکھانے سے مزید دوافرادچل بسے ،ہلاکتوں کی تعداد7ہوگئی ۔پولیس کے مطابق وہاڑی کی تحصیل میلسی میں ایم پی اے کے ڈیرے پردودن قبل مضرصحت کھانے سے کئی افرادکی حالت غیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

متاثرہ افرادکو مقامی ہسپتال اوربہاول وکٹوریہ ہسپتال پہنچایاگیاتھاجہاں جمعہ کومزید دوافراددم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد7ہوگئی ۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈائریکٹرڈاکٹرعزیزکے مطابق میلسی سے تعلق رکھنے والے مضرصحت کھانے سے متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں ایک شخص نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں دم توڑا جبکہ آٹھ ابھی زیر علاج ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افرادکے نمونے لاہورٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :