لاپتہ افراد کی بازیابی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرمالک بلوچ، بلوچستان میں تعلیم، صحت سیمت تمام ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں، عوام کو بہترطرز حکمرانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، کوئٹہ پریس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 جون 2013 16:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2013ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان انتہائی مشکل حالات سے گزررہا ہے اور لاپتہ افراد کی بازیابی بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرحیم زیارتوال کے ہمراہ کوئٹہ پریس کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں سیاسی اور معاشی مشکلات سمیت مسخ شدہ لاشوں کا ملنا، لاپتہ افراد، اغوائے برائے تاوان اورلاقانونیت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہ بلوچستان میں تعلیم، صحت سیمت تمام ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں، ہم نے عوام کو بہترطرز حکمرانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس پر اپنے منشور کے مطابق عمل کریں گے۔ اس سے قبل ڈاکٹر مالک بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لواحقین سے یکجہتی کا ااظہار کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، میں نے وزیراعظم نواز شریف پر واضح کردیا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہماری اولین ترجیح ہے۔