سندھ ہا ئی کورٹ نے جناح ہسپتال میں ہونے والی ہڑتال پر صوبائی حکومت ،محکمہ صحت،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ایڈمنسٹریٹرکو 16جولائی کیلئے نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 14 جون 2013 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14جون 2013ء ) سندھ ہا ئی کورٹ نے جناح ہسپتال کراچی میں ہونے والی ہڑتال پر صوبائی حکومت ،محکمہ صحت،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ایڈمنسٹریٹرکو 16جولائی کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہا ئی کورٹ میں درخواست گزار رانا فیض کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جناح ہسپتا ل میں ڈاکٹروں اور انتظامیہ کے درمیان چار جون سے دس جون تک جاری رہنے والی ہڑتال کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کا رہا۔

غیر قانونی ہڑتال کے باعث تین افراد کے جاں بحق ہو نے پر ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے اس سلسلے میں فریقین کو16 جولائی کے لیئے نوٹسسز جاری کردیئے گئے ہیں۔