صدرمشرف اوروزیراعظم کی طرف سے علی گیلانی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام،جلد صحت یابی کی دعا

ہفتہ 3 مارچ 2007 20:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2007ء) صدرجنرل پرویزمشرف اوروزیراعظم شوکت عزیزنے ممتازکشمیری رہنما سید علی گیلانی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے ڈپٹی ہائی کمشنر افراسیاب اور دیگرسفارتی حکام کے ہمراہ سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پرگئے اور صدر اوروزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اپنے پیغام میں دونوں پاکستانی رہنماؤں نے سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے واضح رہے کہ سید علی گیلانی کو گردوں میں کینسرکے باعث اپالوہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :