راولاکوٹ ،ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پربے روزگارطبقے کانوازحکومت کوخراج تحسین

جمعہ 14 جون 2013 17:26

راولاکوٹ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14جون 2013ء ) ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پربے روزگارطبقے کانوازحکومت کوخراج تحسین ۔تفصیلات مطابق گزشتہ روزراولاکوٹ میں بیروزگاروں کے تعینتی اجلاس میں پاکستان کی نومنتخب حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کوخوش آئند قراردیااورکہاکہ آج ملازمین کی اکثریت محض تنخواہیں لینے تک محدودہے دفاتردن بھرگپ شپ کامرکزبنے رہتے ہیں آئے روزہڑتالیں ہوتی ہیں بالخصوص سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کامعیاراساتذہ کی غفلت کے باعث نچلی ترین سطح پرجاپہنچاہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف بے روزگاروں کی اکثریت اوروہ بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ مردوخواتین پرمشتمل ہے کہ حوالے سے کوئی مکتبہ فکرآوازبلندنہیں کررہاایسے میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرناخوش آئندہ ترین امرہے نوازحکومت فوری طورپرہفتے کی چھٹی کاخاتمہ بھی کرئے تمام سرکاری ملازمین کوآٹھ گھنٹے مکمل ڈیوٹی کاپابندبنایاجائے ۔جن آفیسران نے سرکاری گاڑیاں اورملازمین اپنے گھروں اوربچوں ،بیویوں کی سہولت کے لیے استعمال شروع کررکھے ہیں ان پرمکمل پابندی عائدکی جائے تین سال سے زائدعرصہ سے دوردرازکے علاقوں میں تعینات ملازمین کوفوری واپس آبائی اسٹیشنوں پرلایاجائے ۔