گڈ گورننس کا قیام اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،پنجاب حکومت صحت او رتعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے غریب طلباوطالبات کو فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارو ں کی طرف سے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے،وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی عالمی بنک کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ سے گفتگو

جمعہ 14 جون 2013 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جون۔ 2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت اور تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے غریب طلباوطالبات کو فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارو ں کی طرف سے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے، گڈ گورننس کا قیام اور کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں پر عالمی بنک کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ راشد بن مسعود سے گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب حکومت صحت اور تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے-پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے غریب طلباوطالبات کو فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں- انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارو ں کی طرف سے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے - انہوں نے کہاکہ گڈ گورننس کا قیام اور کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے-عالمی بنک کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ راشد بن مسعودنے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور ڈوننگ ایجنسیاں پنجاب میں صحت , تعلیم اور سماجی ترقی کے شعبوں میں ممکنہ تعاون فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں-