ججز نظر بندی کیس ،پر ویز مشرف پر فرد جرم عائد،ملزم کا صحت جرم سے انکار

ہفتہ 15 جون 2013 13:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2015ء) ججزنظربندی کیس میں جنرل رٹائرڈپرویزمشرف پرفردجرم عائدکر دی گئی ہے ،انسداد دہشت گر دی کی عدالت میں ہونے والی ججزنظربندی کیس کی سماعت21 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ججزنظربندی کیس کی سماعت ہو ئی،دوران سماعت پرویزمشرف پرفردجرم عائد کی گئی، ملزم پرویزمشرف کوان کیخلاف چارج شیٹ پڑھ کرسنائی گئی، پرویزمشرف نے صحت جرم سے انکارکیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پراستغاثہ کی شہادتیں طلب کرلی ہیں۔آئندہ سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی ۔