وفاقی بجٹ میں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا، غریب طبقے کی زندگی مزید اجیر ن بن جائیگی،بجٹ میں زراعت کے شعبے کو دانستہ طور پرنظرا نداز کیا گیا، کاشتکاروں اور کسانوں کیلئے کسی قسم کی مراعات تجویز نہیں کی گئیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ملازمین کیساتھ زیادتی کی گئی،مہنگائی کے تناسب سے انکی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں،پیپلز پارٹی ملازمین کیساتھ ہر فورم آواز اٹھائے گی،پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی پارٹی رہنماوٴں سے گفتگو

ہفتہ 15 جون 2013 14:19

چیچہ وطنی/ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اورسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا اس سے غریب طبقے کی زندگی مزید اجیرن ہوجائیگی،بجٹ میں زراعت کے شعبے کو دانستہ طور پرنظرا نداز کیا گیا اور کاشتکاروں اور کسانوں کیلئے کسی قسم کی مراعات تجویز نہیں کی گئیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ملازمین کیساتھ زیادتی کی گئی اور مہنگائی کے تناسب سے انکی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں،پیپلز پارٹی ملازمین کیساتھ ہے اور ہر فورم پر انکے لئے آواز اٹھائے گی۔

وہ ہفتہ کو دورہ ساہیوال کے اختتام پر پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام فرید کاٹھیہ ودیگر رہنماوٴں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بجٹ میں زراعت کے شعبے کو دانستہ طور پرنظرا نداز کیا گیا اور کاشتکاروں اور کسانوں کیلئے کسی قسم کی مراعات تجویز نہیں کی گئیں،انکا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ملازمین کیساتھ زیادتی کی گئی اور مہنگائی کے تناسب سے انکی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں،پیپلز پارٹی ملازمین کیساتھ ہے اور ہر فورم پر انکے لئے آواز اٹھائے گی،سید یوسف رضا گیلانی نے کہاجی ایس ٹی کا نفاذ بھی عوام سے ظلم ہے اس سے اشیائے خوردونوش مہنگی ہوجائینگی اور عام آدمی متاثر ہوگا،انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں 85فیصد جمہوریت بحال کردی اورمیاں نواز شریف آج ہماری وجہ سے ہی اقتدار میں ہیں،پیپلز پارٹی اگرتیسری بار وزیرا عظم بننے پر پابندی کی شرط ختم نہ کرتی تو میاں نواز شریف آج وزیر اعظم نہ ہوتے،انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت پر من وعن عمل کیامگر مسلم لیگ(ن) اپنے وعدوں سے منحرف ہورہی ہے ،انہوں نے مزید کہا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بجٹ پہلے سے ہی تیار کیا گیا تھا کیونکہ صرف تین چار روز میں قومی بجٹ تیار نہیں ہوسکتا،سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی اور کمالیہ کی معروف روحانی شخصیت علی بابا بھی اس موقع پر موجود تھے۔