حکومتی گڈگورننس کے دعوے ہوائی نکلے‘نہ ڈاکٹر اورنہ ادویات ‘کٹھاڑ دلاور خان کے عوام ڈسپنسر کے رحم وکرم پر

ہفتہ 15 جون 2013 17:29

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جون۔ 2013ء) نہ ڈاکٹر اورنہ ہی مریضوں کیلئے ادویات ،کٹھاڑ دلاور خان کے عوام ڈسپنسر کے رحم وکرم پر حکومتی گڈگورننس ہوائی نکلے ۔اگر ڈاکٹر تعینات نہ کیاگیا تو شدید احتجاج کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کھٹار دلاور خان کے عوامی سماجی شخصیات راجہ ظفر منگی ،راجہ اورنگزیب اوردیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کٹھاڑدلاور خان کی ہزاروں کی آبادی ہے اور یونین کونسل بھی ہے اس علاقہ میں صرف ایک ڈسپنری ہے جس میں تاحال کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں کیاگیا ڈسپنری میں موجود ڈسپنر ہی مریضوں کو اپنی مرضی سے ادویات دیتے ہیں بیماری کی تشخیص کے بغیر عوام علاقہ کو دوائی دینا سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی حکومت نے بہت بلند وبانگ دعوے کیے لیکن اس علاقہ مین بار ہا احتجاج کے باوجود یہاں کسی ڈاکٹر کو تعینات نہیں کیاگیا عوام بے چار ے ڈسپنر کے رحم وکرم پر ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی غریب مریض کو جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی ہوگی انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے دعوے کرنے والی حکومت خود آکر دیکھے کہ کٹھار دلاور خان میں غریب مریضوں کے ساتھ کیسا سلوک کیاجارہاہے ۔