ملتان میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ،نشتر ہسپتال میں علیحدہ وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ ، 24گھنٹوں کے اندر افتتاح کا امکان

ہفتہ 15 جون 2013 19:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جون۔ 2013ء) خسرہ کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ،نشتر ہسپتال میں خسرہ کے مریضوں کے لئے علیحدہ وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ ، 24گھنٹوں کے اندر افتتاح کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں خسرہ کے مریضوں کی تعدادمیں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ہسپتال کے وارڈوں میں جگہ اور بستر کم پڑ گئے ہیں نشتر کے وارڈ نمبر 20میں خسرہ کے مریضوں کے لئے صرف 4بیڈز کی جگہ موجود ہے مگر وہاں اضافی بستر لگا کر اور ایک بیڈ پر دو ، دو مریضوں کو لٹایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نشترہسپتال کے باوثوق ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وارڈ نمبر 20میں خسرہ کے مریضوں کے لئے علیحدہ وارڈ قائم کیا جارہا ہے اور اس کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 20نمبر وارڈ کے ایمرجنسی اور آئی سی یو کو خسرہ وارڈ میں تبدیل کر دیا جائے گا اور اس میں ابتدائی طور پر 15سے 20بستر لگائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق خسرہ ایک وائرل مرض ہے اس لئے مریضوں کو دوسرے بچوں سے علیحدہ رکھنا ضروری ہوتا ہے اس لئے متاثرہ مریضوں کو الگ وارڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ وارڈ کا افتتاح 24گھنٹوں کے اندر کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :