اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کاپی ایف ایف کے ساتھ الحاق ہوگیا‘ صداقت حسین بخاری،اسلا م آباد میں نئے فیٹ بال کلب اور کھلاڑیوں کی 31اگست تک ہوگی

اتوار 16 جون 2013 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن(آئی ایف اے) کے صدر سید صداقت حسین بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں فیٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے نئے کلبوں اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 30 جون سے بڑھا کر 30 اگست کردی گی اوراسلام آباد فیٹ بال ایسوسی ایشن کا پاکستان فیٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ الحاق ہوگیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد فیٹ بال ایسو سی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسلام آباد میں دیگر کھیلوں فٹ بال، ہاکی اور کرکٹ کی طرح اس کھیل کو بھی فروغ حاصل ہو اور ہم اس کی ترقی کے لئے کوشش کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد فیٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا تنویراحمد نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد فیٹ بال ایسوسی ایشن کو پاکستان فیٹ بال فیڈریشن کے ساتھ الحاق دینے پر پی ایف ایف کے صدر ضیاء ڈوگر، سنیئر نائب صدر محمد تجمل ، زیب مشتاق اور پاکستان میں عالمی فیٹ بال فیڈریشن کے نمائندے شعیب ریاض کا شکریہ ادا کیا گیااور سید شرافت حسین بخاری اور رانا تنویراحمد کو متفقہ طور پر پاکستان فیٹ بال فیڈریشن میں نمائندگی کے لئے نامزد کیا ۔

اجلاس میں اسلام آباد فیٹ بال ایسوسی ایشن کو اسلام آباد سپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ الحاق کی بھی منظوری دی گئی اورایسوسی ایشن کے آئین اوربینک میں ایسوسی ایشن کااکاوئنٹ کھولنے کی بھی منظوری دی گئی۔اور ممبران کی خواہش پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیٹ بال کے نئے کلبوں اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 31اگست تک مکمل کی جائے تاکہ اسلام آباد فیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں منعقد کی جائے گی۔جس کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا،۔ اجلاس میں سنیئر نائب صدر صابر حسین، نائب صدرزاہد حسین،سیکرٹری سید نعیم اقبال، خزانچی کاشف علی کے علاوہ دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :