پنجاب بھر کے سینکڑوں پرائیویٹ اور ٹرسٹ ہسپتالوں میں کباڑ سے خریدی گئی مشنری سے معصوم مریضوں کے آپریشن کیے جانے کا انکشاف ،ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز انستھیزیا مشینیں، وینٹیلیٹرز،پلس اوکسی میٹرز،سکشن مشینیں ڈیفیبیلیٹرزسرگودھا روڈ کی بلال گنج کباڑ مار کیٹ سے اونے پو نے داموں خریدے جا تے ہیں،مار کیٹ کے بڑے بڑے کباڑیے مختلف ملکوں سے کباراور سکریپ کے بڑے کنٹینر پا کستان لا تے ہیں

اتوار 16 جون 2013 20:47

فیصل آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) پنجاب بھر کے سینکڑوں پرائیویٹ اور ٹرسٹ ہسپتالوں میں کباڑ سے خریدی گئی مشنری سے معصوم مریضوں کے آپریشن کیے جا نے کا انکشاف ،ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز انستھیزیا مشینیں، وینٹیلیٹرز،پلس اوکسی میٹرز،سکشن مشینیں ڈیفیبیلیٹرزسرگودھا روڈ کی بلال گنج کباڑ مار کیٹ سے اونے پو نے داموں خریدے جا تے ہیں،مار کیٹ کے بڑے بڑے کباڑیے مختلف ملکوں سے کباراور سکریپ کے بڑے کنٹینر پا کستان لا تے ہیں جن میں میڈیکل کے کنڈم آلات بھی ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پنجاب بھر کے سینکڑوں پرائیویٹ اور ٹرسٹ ہسپتالوں میں کباڑ سے خریدی گئی مشنری سے معصوم مریضوں کے آپریشن کیے جا نے کا انکشاف اس وقت ہو جب سرگودھا روڈ فیصل آباد کی کباڑمارکیٹ سے فیصل آباد سمیت پبجاب کے مختلف پرایئوٹ ہسپتالو ں اور ٹرسٹ ہسپتالوں کے ما لکان آپریشن تھیٹرز مین مریضوں کے آپرشنز کر نے کے لیے انستھیزیا مشینیں، وینٹیلیٹرز،پلس اوکسی میٹرز،سکشن مشینیں،سکشن مشینیں ڈیفیبیلیٹرزخرید رہے تھے کباڑ ما رکیٹ کے دکانداروں نے بتایا کی وہ یہ سارا سا مان دنیا کے مختلف ملکوں کے کباڑ خانون سے لا تے ہیں جن میں مختلف قسم کے میڈ یکل کے آلات بھی ہو تے ہین ہمیں انکے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہو تا پنجاب بھر سے ہسپتا لوں کے ما لکان اور آلات جراہی خریدنے والوں کا ہم سے مسلسل را بطہ ہوتا جیسے ہی ہمارے پاس ایسے آلات اور مشنری آتی ہے وہ انتہا ئی کم ریٹ پر خرید لیتے ہیں اور اس کی سروس کروا کر استعمال کر تے ہیں ذرائع نے بتا یا کہ مختلف ملز ما لکان اور این جی اوز ٹرسٹ ہسپتال بن کریہاں سا لا نہ کروڑوں روپے کا ٹیکس اور ذکوةفنڈز گور نمنٹ کو دینے کی بجا ئے اپنے ہی بنا ئے گے ادارے کو دیتے ہیں ساتھ ساتھ حکو متوں سے بھی فنڈز لیتے ہیں اس کے با وجود ان ہسپتالوں میں کباڑ کی مشنر ی جو اپنی سروس کی مدت پوری کر چکی ہو تی ہے دوران آپریشن کسی وقت بھی اپنا کام چھوڑ سکتی ہے اور مریض کی جان جا سکتی ہے اس سے معصوم لوگوں کی جا نوں کھیل رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ آپریشن تھیٹروں میں اکثر مریض دوران آپریشن جاں بحق ہو جاتے ہیں انکی وجہ کباڑ کی مشنری کا استعمال ہی ہو تا ہے محکمہ صحت کی نا اہلی کی وجہ سے پرایئویٹ اور ٹرسٹ ہسپتال اس گھنا ؤ نے جرم شریک عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطا لبہ کیا کہ فوری طور پر اس گھناؤنے جرم کا نوٹس لیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :