Live Updates

تحریک انصاف کی مثالی حکومت ثابت ہو گی،عوام چند مہینوں میں خود تبدیلی محسوس کرینگے، غریب عوام کو صحت ، تعلیم اور روزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،چھوٹا لاہور کے گھر گھر گیس ، بجلی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جائیں گی ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چھوٹا لاہور کو جلد چالو کر نے ، یہاں بہت جلد گرڈ اسٹیشن کے قیام کو عملی جامہ پہنا یا جائے گا،سپیکر صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرکااجتماعات سے خطاب

اتوار 16 جون 2013 20:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) سپیکر صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوابی کی تحصیل چھوٹا لاہور کے گھر گھر گیس ، بجلی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جائے گی۔جب کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چھوٹا لاہور کو جلد چالو کر نے کے علاوہ یہاں بہت جلد گرڈ اسٹیشن کے قیام کو عملی جامہ پہنا یا جائے گا۔وہ اتوار کو اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر ضلعی صدر انور حقداد خان ، نائب صدر سہیل خان تورڈھیر اور تحصیل لاہور کے صدر ڈاکٹر فضل الہی نے بھی خطا ب کیا۔اسد قیصر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کے پرو گرامات کے انعقاد کا مقصد علاقہ کے لوگوں او ر تحریک انصاف کے کارکنوں کا شکریہ ادا کر نا ہے۔ میں حلقہ بھر میں جا کر تمام لوگوں اور کارکنوں کا حالیہ انتخابات میں بھر پور انداز میں اعتماد کا اظہار کر نے پر شکریہ ادا کر ونگا۔

(جاری ہے)

عوام نے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔ اور عوامی اعتماد کا ہر گز ٹھیس نہیں پہنچا ؤنگا۔عوام نے ہمیں نظام کی تبدیلی اور انصاف کی فراہمی کیلئے مینڈیٹ دیا ہے۔ صوبے میں امن لانا اور انرجی کرائسز کا خاتمہ ہماری حکومت کا اولین ترجیحات ہیں۔ صوبہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت پورے ملک میں ایک مثالی حکومت ثابت ہو گی۔

اور عوام چند مہینوں میں خود تبدیلی محسوس کرینگے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو صحت ، تعلیم اور روزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔اس لئے صوبے میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں بیس جون کو چالی ایم وی اے پاؤر ٹرانسفارمر کا افتتاح ہو نے سے بجلی کی وولٹیج کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔

جب کہ تر بیلہ ڈیم سے صوابی کیلئے سپیشل لائن سے لو ڈ شیڈنگ میں بھی خاطر خواہ کمی آجائے گی۔ جب کہ موجودہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکے ضلع صوابی کیلئے ترقیاتی فنڈ مختص کرینگے گلو ڈھیری کے مقام پر وویمن یو نیورسٹی کے قیام کے علاوہ شاہ منصور ہسپتال میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا۔ جب کہ ایسی ہسپتال کو آپ گریڈ کر کے 106بستروں کا کر دیا گیا ہے۔

صوابی میں بنجر اراضی کو سیراب کر انے کیلئے بادہ، کنڈل ڈیم اور دیگر مقامات پر چھوٹے چھوٹے ڈیم لگائیے جائیں گے۔ جب کہ گدون صنعتی بستی میں واقع پیہور ہائیڈل پاؤر سے پیدا ہو نے والا آٹھارہ میگا واٹ بجلی سے گدون کی کارخانوں کو سستے ریٹ پر بجلی فراہم کر نے کیلئے بھر پور جدوجہد کرینگے تاکہ اس سے گدون کے کارخانے چل کر علاقے میں بے روزگاری کاخاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں ضلعی سطح پر جلد ایک دفتر قائم کیا جائے گا۔ جہاں لوگ اپنے مسائل اور مشکلات لاکر موقع پر حل کئے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات