رواں سال ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کر وائیں گے ‘ بجٹ میں سر کاری ملازمین سمیت ہر طبقے کو ریلیف دیا جا ئیگا‘پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی کہیں نظر نہیں آئیگی، صوبائی وزیر قانون اور بلدیات رانا ثنا اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 جون 2013 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) صوبائی وزیر قانون اور بلدیات رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ رواں سال ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کر وائیں گے ‘بجٹ میں سر کاری ملازمین سمیت ہر طبقے کو ریلیف دیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ (ن) لیگ بلدیاتی انتخابات کروانے سے خوفزدہ نہیں بلکہ رواں سال پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروائیں جا ئینگے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی کہیں نظر نہیں آئیگی بلکہ عام انتخابات کی طرح (ن) لیگ ہی کلین سویپ کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ میں سر کاری ملازمین سمیت تمام طبقات کو ریلیف دیا جا ئیگا جس سے صوبے کی تر قی وخوشخالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔