Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ٹیم کاحصہ بن کرجوافسر کام کریں گے وہی اپنی سیٹوں پربھی قائم رہ سکیں گے، کام چوراورکرپٹ افرادکو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیاجائے گا خسرہ،ڈینگی اورسیلاب جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اپنے کے آفس کوبھی شکایات سیل میں تبدیل کردیاگیاہے،صوبائی وزیرصحت خلیل طاہرسندھو کی صحا فیوں سے گفتگو

اتوار 16 جون 2013 20:52

فیصل آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) صوبائی وزیرصحت خلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ٹیم کاحصہ بن کرجوافسر کام کریں گے وہی اپنی سیٹوں پربھی قائم رہ سکیں گے کام چوراورکرپٹ افرادکو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیاجائے گا خسرہ،ڈینگی اورسیلاب جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اپنے کے آفس کوبھی شکایات سیل میں تبدیل کردیاگیاہے جہاں مختلف ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں مون سون کی بارشوں میں ممکنہ طورپرآنے والے سیلاب سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جبکہ خسرے کی وباء سے لڑنے کے لئے بھی پوری طرح تیارہیں خصوصی ویکسین مہم شروع کردی گئی ہے والدین میں بھی آگاہی مہم شروع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت واک،سیمیناراوردیگرپروگرام شامل ہوں گے وہ گزشتہ روز یہاں صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ ویکسیشن نہ کروانے یاحفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل نہ کرنے کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں اانہوں نے کہاکہ ڈینگی ہویاخسرہ سے کسی ایک بچے کی موت کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات