صوابی، کھنڈرے میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ ، دو پولیورضا کارجاں بحق ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جان بچانے کے لئے بھا گ گئے،پولیورضاکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

اتوار 16 جون 2013 20:58

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) صوابی کے علاقہ یونین کونسل پابینی کے گاؤں کھنڈرے میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ سے پولیو ٹیم میں شامل دو ارکان پیر ا میڈیکس عزیز محمد اور سکول ٹیچر شیراز موقع پر جاں بحق جب کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جان بچانے کے لئے بھا گ گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز پولیوٹیم کے ارکان سیکیورٹی فورسز کے نگرانی میں یونین کونسل پابینی کے کھنڈرے گاؤں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا رہے تھے کہ اس دوران سہ پہر سوا ایک بجے نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے آکر پستولوں سے پولیو ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ٹیم میں شامل دو ارکان بی ایچ یو جھنڈا میں تعینات پیرا میڈیکس عزیز محمد ولد نور محمد سکنہ پابینی اور سکول ٹیچر شیراز ولد سرور سکنہ پابینی موقع پر جاں بحق جب کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار وں جان بچانے کیلئے بھاگ گئے ڈی پی او صوابی ڈاکٹر میاں سعید احمد ، ایس ایچ او صوابی سید اظہار شاہ اور دیگر حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو فوری طور پر ضلعی ہسپتال صوابی کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا اس موقع پر گاؤں پابینی کے سینکڑوں لوگ اور سیکیورٹی اہلکار موجود تھے صوابی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :