مسلح افواج پاکستان پوری قوت کے ساتھ سرحدوں پر کھڑی ہیں اور وطن عزیز کی طرف دیکھنے والی ہر میلی نظر کو نکالنے کی طاقت رکھتی ہیں پاک افواج کا پوری دنیا میں جرات بہادری کے حوالہ سے منفرد مقام حاصل ہے کنٹرول لائن پر آباد لوگ اپنے سے دس گناہ زیادہ طاقت والے دشمن کی موجودگی میں سکون کی نیند سوتے ہیں تو اس کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے ، وزیر مال و کسٹوڈین حکومت آزاد کشمیر چودھری علی شان سونی کا تقریب سے خطاب

پیر 17 جون 2013 17:16

سما ہنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17جون 2013ء) وزیر مال و کسٹوڈین حکومت آزاد کشمیر چودھری علی شان سونی نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان پوری قوت کے ساتھ سرحدوں پر کھڑی ہیں اور وطن عزیز کی طرف دیکھنے والی ہر میلی نظر کو نکالنے کی طاقت رکھتی ہیں پاک افواج کا پوری دنیا میں جرات بہادری کے حوالہ سے منفرد مقام حاصل ہے کنٹرول لائن پر آباد لوگ اپنے سے دس گناہ زیادہ طاقت والے دشمن کی موجودگی میں سکون کی نیند سوتے ہیں تو اس کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے ‘سلالہ چیک پوسٹ پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی امجد خورشید شہید جس کا تعلق سما ہنی سے تھا ان میں سے ایک تھا امجد خورشید شہید کے نام سے کرکٹ ٹورنا منٹ کرا کر شہید کی یاد تازہ اور خراج عقیدت پیش کیا گیا جو قومیں اپنے ہیروز محسنوں اور شہداء کو بھلا دیا کرتی ان کا تار یخ سے نام مٹ جایا کرتا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سما ہنی کو امجد خورشید شہید کے نام سے منسوب کر کر حکومت نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے نوجوان نسل کو برائیوں سے بچانے کے لئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے سما ہنی کے نوجوانوں کے لئے بین الاقوامی معیار کا سپورٹس سٹیڈیم منظور ہو چکا ہے جس کا کام اگلے ماہ جولائی میں شروع ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کومنانہ میں امجد خورشید شہید کرکٹ ٹورنا منٹ کے فائنل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقر یب آغاز تلاوت قرآن مجید سے حافظ عبد لحمید نے کیا قبل ازیں جب وزیر مال کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مال و کسٹوڈین چودھری علی شان سونی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر محدود وسائل کے باوجود خطہ کی تعمیرو ترقی اور میگا پراجیکٹس لانچ کئے ہیں حلقہ سما ہنی میں درجنوں تعلیمی ادروں کی اپ گریڈیشن سے جہاں بچے اور بچیوں کو تعلیمی سہولیات گھروں کی دہلیز پر ملیں گی وہاں ملازمتوں کے مواقع ملیں گئے تقریب سے کیپٹن (ر) محمد سرور، ماسٹر عبد الرحمان و دیگر نے بھی خطاب کیا مہمان خصوصی نے انتظامیہ کمیٹی کے لئے بیس ہزار روپے نقد کا دئیے جبکہ ونر ٹیم اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب میں ایڈ منسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی سما ہنی راجہ ظفر اقبال ، چئیرمین زکوة چودھری منیر اللہ ایڈووکیٹ ، چودھری نذیر احمد شاہین ، چودھری نذر حسین ، چودھری خادم حسین اے ای او و دیگر نے شرکت کی۔