ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا ہنگامی دورہ ، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

پیر 17 جون 2013 20:47

شہداد پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جون۔ 2013ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا اچانک ہنگامی دورہ ، انسٹیٹیوٹ کے ایمرجنسی وارڈ ، میل ، فیمیل وارڈز ، بچوں کے وارڈ ، لیبارٹری ، ادویات کے اسٹور سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ ، اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ، سہولیات کی عدم فراہمی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام پر سخت برہمی کا اظہار ، انتظامیہ کو کارکردگی بہتر بنانے اور مریضوں کو ادویات کی سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایات۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اکرم خواجہ نے شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا اچانک ہنگامی دورہ کیا اور انسٹیٹیوٹ کے ایمرجنسی وارڈ ، میل ، فیمیل وارڈز ، بچوں کے وارڈ ، لیبارٹری ، ادویات کے اسٹور سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ان کی کارکردگی کے بارے میں مریضوں سے معلومات حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جس پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔

ڈی سی سانگھڑ نے ان شکایات کو دیکھتے ہوئے مریضوں کو کوئی سہولیات نہ ملنے پر اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام پر برہمی کا اظہار کیا ۔ انتظامیہ کو کارکردگی بہتر بنانے اور مریضوں کو ادویات کی سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایات دیں ۔ علاوہ اذیں ڈی سی سانگھڑ نے شہداد پور شہر کے مختلف علاقوں ہنگورا روڈ ، اسپتال روڈ ، اسٹیشن روڈ ، مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور ان علاقوں سے برسات کے پانی کی نکاسی نہ کرنے پر پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے انتظامیہ کو فوری طور پر بارش کے پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایات کیں ۔ اس موقع پر ڈی سی سانگھڑ کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور انور پنھور ، ٹی ایم او ممتاز چنہ ، مختیار کار و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔