لاہور،دو منزلہ عمارت گرنے سے خاتون جاں بحق،شوہر زخمی

منگل 18 جون 2013 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18جون 2013ء) لاہور میں دومنزلہ عمارت گرنے سے خاتون جاں بحق اور اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر اتفاق کالونی کے رہائشی شاہد کے مکان کی توسیع کا کام جا ری تھا،نئے تعمیر کئے گئے کمرے میں شاہد،اس کی بیوی شہناز اور بیٹی فاطمہ موجود تھے کہ چھت گر گئی،جس کے ملبے تلے دب کر شہناز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور شاہد زخمی ہو گیا جسے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :