صوبے میں ترقی اورخوشحالی کانیادورشروع اوراندھیروں کاخاتمہ ہوگاآشیانہ ہاؤسنگ اورفلیٹس کی تعمیرسے بے گھرافرادکوچھت ملے گی، تعلیم کے لئے33ارب،صحت کے لئے17 ارب،ترقیاتی سکیموں کے لئے290ارب روپے مختص کرنے کافیصلہ قابل تحسین ہے ،صوبائی وزیرصحت خلیل طاہرسندھو کی میڈیا سے گفتگو

منگل 18 جون 2013 20:49

فیصل آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جون۔ 2013ء) صوبائی وزیرصحت خلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ غریب عوام کے لئے پنجاب کاٹیکس فری اور مراعات کے ساتھ پیش کیاگیا بجٹ ترقی و خوشحالی کاضامن اورزخموں پرمرہم رکھنے کے مترادف ہے پنجاب حکومت نے ٹیکسوں کارخ ٹیکس دینے کے قابل لوگوں کی طرف موڑکر غریب دوستی کاثبوت دیاہے وہ گزشتہ روز یہان میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے متوازن بجٹ پیش کرکے مخالفین کے منہ بند کردیے ہیں بجٹ میں طے کی گئی منصوبہ بندی سے صوبے میں ترقی اورخوشحالی کانیادورشروع اوراندھیروں کاخاتمہ ہوگاآشیانہ ہاؤسنگ اورفلیٹس کی تعمیرسے بے گھرافرادکوچھت ملے گی انہوں نے کہاکہ تعلیم کے لئے33ارب،صحت کے لئے17 ارب،ترقیاتی سکیموں کے لئے290ارب روپے مختص کرنے کافیصلہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں30فیصد کمی اوروزراء کاصوابدید فنڈزختم کرنے کافیصلہ کفایت شعاری کی زندہ مثال ہے۔توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے120ارب45کروڑ روپے،امن وامان کی بہتری کے لئے187ارب،لیپ ٹاپ سکیم کے لئے14ارب اورپولیس کے لئے77ارب روپے کے فنڈزمختص کرکے پنجاب کومثالی صوبہ بنانے کاعملی آغازہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :