فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تین روزہ میڈیکل مشن مکمل کر لیا، ملک بھر سے آئے ڈاکٹر زاورپیرامیڈیکل سٹاف کی سات ٹیموں کا کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بیس سے زائدفری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، بائیس ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ، ادویات تقسیم

منگل 18 جون 2013 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جون۔ 2013ء) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کی خصوصی ہدایت پر فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تین روزہ میڈیکل مشن مکمل کر لیا،مشن کے دوران ملک بھر سے آئے ڈاکٹر زاورپیرامیڈیکل سٹاف کی سات ٹیموں نے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بیس سے زائدفری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جن میں مجموعی طور پر بائیس ہزار سے زائد مریضوں کو معائنہ اور ان میں ادویات مفت تقسیم کرنے کی سہولیات مہیا کی گئی۔

میڈیکل مشن کے آخری روزمجموعی طور پر سات کیمپ کوئٹہ تین ،چمن میں دو ،زیارت اورژوب میں ایک ایک فری میڈیکل کیمپ لگائے گے ۔ فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن کے چیئر مین حافظ عبدالروٴف نے میڈیکل مشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فلا ح ا نسانیت فاوٴنڈیشن نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ جو ن تک تین ر و ز ہ میڈیکل مشن کا میا بی سے مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل مشن کے دوران ڈاکٹرز اور پیرا میڈ یکل سٹاف کی چھ ٹیموں نے پروفیسر ڈ اکٹر نعیم مغل، سینئر ڈاکٹر شیرافگن، سرجن ڈاکٹر ابو ذر سلیم، ڈاکٹر ساجد خان، ڈاکٹر خلیل الرحمان، ڈاکٹر شبیراحمد، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر ناصر ہمدانی، ڈاکٹر داوٴدخالد، ڈاکٹر محمد بلال، ڈاکٹرمحمد خالد، ڈاکٹر عبدالباسط سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز نے کوئٹہ،پشین،زیارت،سنجاوی،ژوب،لورہ لائی،چمن،خانوزئی،کچلاک،مسلم باغ،سرانان،ڈیرہ عبدالشکور دمڑ سمیت دیگر علاقوں میں مجموعی طور پر بیس فری میڈیکل کیمپ لگائے گے جن میں مجموعی طور پر بائیس ہزار سے زائد مریضوں کامعائنہ اورادویات کی سہولیات مفت مہیا کی گئی۔

فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن بلوچستان کے کوارڈنیٹر ڈاکٹراحسان اللہ نے بتایا کہ مشن کے آخری روز کوئٹہ میں موسیٰ کالونی سریاب روڈ، عبدالولی چوک پشتون آباد اور بڑیچ مارکیٹ میں فری میڈیکل کیمپس کاانعقادکیاگیا،سریاب روڈ کیمپ میں ساڑھے آٹھ سو جبکہ عبدالولی چوک کیمپ میں چوبیس سواور بڑیچ مارکیٹ میں گیارہ سومریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی جبکہ ژوب شہر میں لگائے گے کیمپ میں گیارہ سو، چمن مجاہد ہسپتال میں لگائے گے کیمپ میں ایک ہزار ،زیارت کے علاقہ چینہ میں لگائے کیمپ میں ساڑھے گیارہ سومریضوں کو سہولیات مہیا کی گئی۔

چیئرمین فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن حافظ عبدالروٴف نے مزید بتایا کہ بلوچستان بھر میں فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن مختلف رفاہی منصوبوں پر کام کر رہی ہے،جاری منصوبوں میں سب سے زیادہ فوکس پانی کی فراہمی کے لئے کنووٴں کی کھدائی،صحت کے حوالے میڈیکل سنٹرز اور سکولوں کی تعمیر شامل ہے،انہوں نے کہاکہ امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ ڈیڑھ سالوں میں تین دفعہ ملک بھر سے معروف ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیموں نے میڈیکل مشن کے تحت یہاں دورے کئے اور فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کئے گے۔

اور مذکورہ میڈیکل مشن بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے اور آئندہ بھی بلاتفریق بلوچستان کے تمام علاقوں میں خدمت کا یہ مشن جاری رکھیں گے۔جماعة الدعوة بلوچستان کے امیر مفتی حافظ محمدقاسم نے کہا ہے کہ پورے ملک سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف کو بلوچستان میں میڈیکل مشن کیلئے لے کر آنے کا مقصد محبت اور یکجہتی کا پیغام دینا ہے،بلوچستان کے مسائل بہت بڑے ہیں تاہم فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی ایسے اقدامات اٹھاتے رہے گی۔