ٹھٹھہ، نواحی گاؤں میں محکمہ صحت کی نااہلی کے با عث ایک ہی خاندان کے 7بچوں میں پولیو کا انکشاف

منگل 18 جون 2013 22:45

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جون۔ 2013ء) ٹھٹھ کے نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 7بچوں کو پولیو ھونے کا انکشاف․غربت کی وجہ سے والدین ڈاکٹر سے معائنہ کرانے سے قاصرہیں،منگل کومحکمہ صحت ٹھٹھ کی نااہلی کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 7بچوں کو پولیو ہونے کا انکشاف ہوا ہے ․ٹھٹھ کی تحصیل شاھبندر کی یوسی گونگھانی کے گاؤں سید امید علی شاہ میں مزدوری کرنے والے سید احمد شاہ کے گھر میں ان کے 5بچے9 سالہ سید کبرہ شا ہ7 سالہ رضیہ شاہ5 سال کے سید وزیر شاہ3 سال کے سید بچل شاہ معصوم سید تنویر شاہ سمیت مذکورہ گاؤں اور اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے سید ضمیر حسین شاہ کے دو بچے محمد ھاشم شاہ ․محمد امین شاہ پولیو کے مرض میں جکڑے ہوئے ھیں متاثر بچوں کے والدین نے کھا ہے کہ پولیو بچاؤ کی کجھ ٹیمیں تو آئی تھی لیکن بچوں کو کیا ہوا ہے ہمیں پتہ نھیں ھے انھوں نیکہا ہے کہ ہم غریب ہونے کی وجہ ڈاکٹروں سے علاج کرانے سے قاصر ہیں ․واضع رہے کہ ٹھٹھ ضلع میں محکمہ صحت ٹھٹھ کی نااہلی کی وجہ سے پہلے بھی پولیو کے 8کیسز ظاہر ہوچکے ہیں ․اور محکمہ صحت کی عدم توجھ باعث پولیو کے کیسز کی تعداد بڑنے لگی ھے۔

متعلقہ عنوان :