عمران ہاشمی کو بھی پروڈکشن کا بخار

بدھ 19 جون 2013 13:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19جون 2013ء)عمران ہاشمی کو بھی چڑھا پروڈکشن کا بخار۔ جبھی کہتے ہیں کہ کوئی ایسی مووی بنائیں گے جو فلم بینوں کو سنیما گھروں میں آنے پر کردے مجبور۔شاہ رخ خان۔

(جاری ہے)

سیف علی خان ، اکشے کمار اور عامر خان کے بعد اب عمران ہاشمی نے بھی اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن میں صلاحتیوں کا امتحان لینے کا فیصلہ کرلیا۔ اسی لیے اداکار نے سوچ لیا ہے کہ جیسے ہی فلموں سے فرصت ملی اور مل گیا کوئی اچھا اسکرپٹ تو آناً فاناً شروع کریں گے پروڈکشن۔عمران ہاشمی کے مطابق ان کی فلم کا ہدایتکار کوئی نامی گرامی ہوگا یا پھر ان کے کزن وکرم بھٹ بھی۔