سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ اشیائے ضروریہ پر ٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، سبزیاں، گوشت، دودھ، انڈے، سرخ مرچ، مچھلی، ادویات، دالیں، پھل، پولٹری، ادرک، اناج، برف، پولٹری فیڈ، مکھن، دہی ، نمک ، آلو ، پیاز، بریڈ، نان اور دیگر بنیادی ضروری اشیاء سیلز ٹیکس سے بدستور مستثنیٰ رہیں گی،ایف بی آر کے چیئرمین انصر جاوید کی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ اشیائے ضروریہ پر ٹیکس وصولی کی روک تھام کیلئے واضح ہدایات

بدھ 19 جون 2013 23:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جون۔ 2013ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین انصر جاوید نے سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ اشیائے ضروریہ پر ٹیکس وصولی کی روک تھام کیلئے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے قانون کی حلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر تمام ایل ٹو یوز اور آئی ٹی اوز کو سیلز ٹیکس کی وصولی کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے تحت متثنیٰ اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس وصول نہ کیا جائے۔

ایف بی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ بشمول سبزیاں، گوشت، دودھ، انڈے، سرخ مرچ، مچھلی، ادویات، دالیں، پھل، پولٹری، ادرک، اناج، برف، پولٹری فیڈ، مکھن، دہی ، نمک ، آلو ، پیاز، بریڈ، نان اور دیگر بنیادی ضروری اشیاء سیلز ٹیکس سے بدستور مستثنیٰ رہیں گی۔ بیان میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ (16 فیصد سے 17 فیصد) سے بھی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے تحت مستثنیٰ قرار دی گئی اشیائے ضروریہ متاثر نہیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :