پنجاب اسمبلی اجلاس ‘ثمینہ خاور حیات اور عظمیٰ بخاری کے درمیان تلخ کلامی ‘ سپیکر نے مداخلت کرکے دونوں کو خاموش کرا دیا

جمعرات 20 جون 2013 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جون۔ 2013ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن ثمینہ خاور حیات اور (ن) لیگ کی رکن عظمیٰ بخاری کے درمیان تلخ کلامی ‘ سپیکر نے مداخلت کرکے دونوں کو خاموش کرا دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں عظمیٰ بخاری جب بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہی تھی تو اس پر ثمینہ خاور حیات نے احتجاج کیا اور کہا کہ اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دینا وزیر خزانہ کا کام ہے کسی اور کا نہیں جس پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میری ڈگری جعلی نہیں بلکہ اصلی ہے اور جعلی ڈگری والی مجھ سے بات نہیں کر سکتی جس پر ثمینہ خاور حیات نے بھی کہا کہ آپ پانچ سال تک اس ایوان میں (ن) لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی اور اب (ن) لیگ میں شامل ہونے کے بعد ان کی تعریفیں کر رہی ہوں اور آپ کے بارے میں سب جانتے ہیں جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر مختلف فقرے کسنا شروع کر دئیے تاہم سپیکر نے مداخلت کرکے دونوں کو خاموش کرا دیا۔