سعودی عرب میں 6 لاکھ خواتین سگریٹ نوش نکلیں،ملک میں سالانہ 1.3 بلین ڈالر سگریٹ نوشی پر اڑائے جاتے ہیں

پیر 5 مارچ 2007 13:05

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2007ء) سعودی عرب میں چھ لاکھ خواتین سالانہ 1.3 بلین ڈالر سگریٹ نوشی پر اڑا دیتی ہیں سعودی وزارت امور انسداد منشیات پروگرام کے ایک مشترکہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب میں چھ لاکھ خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں جن میں زیادہ تر سکول طالبات شامل ہیں اور یہ خواتین سگریٹ نوشی پر سالانہ 1.3 بلین ڈالر اڑا دیتی ہیں 27ملین کی مجموعی آبادی والے ملک میں چھ لاکھ خواتین کا سگریٹ نوشی کرنا دنیا کے کسی بھی ملک میں سگریٹ نوش خواتین کی سب سے زیادہ شرح ہے اور اس طرح مجموعی طور پر تمباکو نوشی کے اعتبار سے سعودی عرب دنیا کے 23 ویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق ملک میں سالانہ پندرہ بلین سگریٹ پئے جاتے ہیں سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آٹھ فیصد خواتین سگریٹ نوشی پرائمری سکول کے دوران شروع کردیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :