حملے کی پیشگی اطلاع تھی،ساجد قریشی کے قتل میں طالبان ملوث ہو سکتے ہیں، غیرملکی ایجنسیا ں شہر کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں،ڈی آئی جی ویسٹ کراچی ظفر بخاری کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 جون 2013 23:56

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جون۔ 2013ء) ڈی آئی جی ویسٹ ظفر بخاری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قتل میں طالبان ملوث ہو سکتے ہیں،غیرملکی ایجنسیا ں شہر کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم کیو ایم کے مقتول ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل کے حوالے سے میڈیا دسے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ حملے کی پیشگی اطلاع تھی۔ حملے میں تین افراد ملوث تھے اور تینوں حملہ آور ایک ہی مو ٹر سائیکل پر سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی ایجنسیا ں شہر کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں، ساجد قریشی کے قتل میں طالبان ملوث ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے آٹھ ہول ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :