بھارت ،ممبئی کے نواح میں تین منزلہ عمارت گر گئی ،12 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

ہفتہ 22 جون 2013 14:48

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22جون 2013ء) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کے مضافات میں تین منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ۔ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے بڑے صنعتی شہر ممبی کے نواح میں تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دب گئے جن کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔عمارت کا ملببہ ہٹانے کے لئے بھاری مشینری استعمال کی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے اور ملبے تلببے دبے افراد کو گھنٹوں تک نہ نکالے جانے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔حکام کے مطابق عمارت 35 برس قبل بنائی گئی تھی اور اس میں 9 خاندان رہائش پذیر تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب ممبئی کے مضافات میں علاقہ ممبرا میں عمارت گرنے کا واقعہ رونما ہوا ، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :