آزادکشمیر حکومت کو باہم دست و گریبان ہونے کی بجائے تعمیراتی کاموں کی جلد تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی راہنما سابق وزیر صحت آزادکشمیر ارشد محمود غازی کی وفودسے گفتگو

اتوار 23 جون 2013 16:40

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جون۔ 2013ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی راہنما سابق وزیر صحت آزادکشمیر ارشد محمود غازی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت کو باہم دست و گریبان ہونے کی بجائے تعمیراتی کاموں کی جلد تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔مسلم لیگ ن پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا فن جانتی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملکر تعمیر پاکستان کا مشن مکمل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ میرپور میں بجلی ،پانی و گیس کے مسائل نے عوام کو جھکڑرکھا ہے لیکن حکمران اپنے ہی زیر انتظام حلقوں کو دوبارہ فتح کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو دہشت گردی ،فرقہ پرستی اور معاشی و عوامی مسائل سے نکال سکتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لیگی کارکن اپنے قائد کےء شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :