حافظ آباد، گیسٹرو کے مرض نے ڈیڑھ سالہ بچی کی جان لے لی ،50سے زائد بچے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل

اتوار 23 جون 2013 22:14

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جون۔ 2013ء)حافظ آبادمیں گیسٹرو کے مرض میں مبتلاڈیڑھ سالہ بچی دم توڑ گئی، گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 50سے زائد بچے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاوٴں کولو تارڑ کے رہائشی ابو بکر جویا کی ڈیڑھ سالہ بیٹی عمامہ گیسٹرو کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ جبکہ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل گیسٹر و کے مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد 50سے تجاوز کر گئی۔ اس سلسلہ میں چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلی اور کھانے پینے کی چیزوں میں بے احتیاطی گیسٹرو کے مرض کی بڑی وجہ ہے۔