پیرامیڈیکس ، ہیلتھ ایمپلا ئرز کی ہڑتال دوسرے مرحلے میں داخل ، یکم جولائی تک مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں ریاست بھر میں مکمل تالہ بندی کیلئے اقدامات کرنے پرغور ہوگا ، حکومت پیرامیڈیکس ہیلتھ ایمپلائرز کے اصولی اورجائز مطالبات پرسنجیدگی سے غور کرے ، عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ دارحکومت ہے ، پیرا میڈیکس کے مرکزی صدرطارق جاوید چوہدری ودیگر کا ہڑتالی ملازمین سے خطاب

پیر 24 جون 2013 17:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 24جون 2013ء) پیرا میڈیکس کے مرکزی صدرطارق جاوید چوہدری ودیگر نے کہا ہے کہ پیرامیڈیکس  ہیلتھ ایمپلا ئرز کی ہڑتال دوسرے مرحلے میں داخل  یکم جولائی تک مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں ریاست بھر میں مکمل تالہ بندی کیلئے اقدامات کرنے پرغور ہوگا  حکومت پیرامیڈیکس ہیلتھ ایمپلائرز کے اصولی اورجائز مطالبات پرسنجیدگی سے غور کرے  عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ دارحکومت ہے  جوپیرا میڈیکس کیساتھ ناانصافی اوراستحصال کی مرتکب ہورہی ہے ۔

وہ پیر کو یہاں ہڑتالی ملازمین سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرامیڈیکس  ہیلتھ ایمپلائرز کی ریاست گیر 2گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری ہے  پہلے مرحلے میں بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی گئیں  جبکہ دوسرے مرحلے میں 2گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی جارہی ہے  اِس دوران ملازمین ڈیوٹیاں نہیں کریں گے  تاہم ایمرجنسی خدمات کاسلسلہ جاری رہے گا اگرحکومت نے یکم جولائی سے پہلے پیرامیڈیکس  ہیلتھ ایمپلائرز کے مطالبات پورے نہ کئے تومکمل تالہ بندی کی جاسکتی ہے جس کے سلسلے میں صلاح ومشورہ بھی جاری ہے  گزشتہ روز ایمز میں ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر طارق جاوید چوہدری  ضلعی صدر راجہ شاہد منیر  جنرل سیکرٹری سیدامداد حسین کاظمی  شیخ سمیع ا للہ  سجادحسین نقوی  معصوم مغل  راجہ تسلیم خان چوہدری عالم دین  محمدرحیم چوہدری ودیگر نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو مزدوروں کی بات کرتے تھے جبکہ اُن کے نظریات کاڈھنڈورہ پیٹنے والی آزادحکومت ملازمین کے حقوق دینے پرتیار نہیں اوراحتجاج کاحق بھی چھیننا چاہتی ہے جسے کسی صورت میں تسلیم نہیں کیاجائیگا  پیرامیڈیکس رہنماؤں نے وزیرصحت کی طرف سے ملازمین کے ساتھ فریب کاری کی پُرزور مذمت کی  اورکہا  کہ پیرامیڈیکس  ہیلتھ ایمپلائرز اپنے حق کی خاطر کسی بھی حد تک جائیں گے  ابھی ہمارا احتجاج دوسرے مرحلے میں ہے  اوراگر حکومت  عوام کوصحت کی سہولیات سے محروم رکھنے کے لئے اسباب پیدا کرناچاہتی ہے تو اُسے اپنے طرز عمل کوتبدیل کرنے کے سوا کوئی چارہ کارباقی نہیں رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :