گرمی کی شدت کے باوجود بعض پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے فیس چھٹیاں کرنے میں تاخیر‘ طلبا گرمی کی شدت کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے‘ والدین پریشان

پیر 24 جون 2013 17:53

پٹہکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 24جون 2013ء) گرمی کی شدت کے باوجود بعض پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے فیس چھٹیاں کرنے میں تاخیر۔ طلبا گرمی کی شدت کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ والدین پریشان۔ ارباب اختیار سے پرائیویٹ اداروں کو سرکار ی اداروں کے ساتھ چھٹیاں کرنے کا پابند بنانے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پٹہکہ (نصیر آباد) کے بعض تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی تعطیلات کرنے میں تاخیر کر رکھی ہے جس کا مقصد اضافی فیسز کی وصولی ہے۔

(جاری ہے)

طلباء کو شدید گرمی میں سکول حاضر ہونے میں شدید دقت کا سامنا ہے۔ بعض طلبا گرمی کی شدت کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکا رہو چکے ہیں۔ والدین ایسی صورتحال میں سخت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بار ہا پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کو بتانے کے باوجود ہو چھٹیاں کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں جس کا مقصد اضافی فیسز کی وصولی ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویٹ اداروں کو بھی سرکاری اداروں کے ساتھ ہی چھٹیا ں کرنے کا پابند بنائیں۔

متعلقہ عنوان :