نانگا بربت بیس کیمپ میں 9غیرملکیوں کا قتل ، ترقیاتی منصوبوں پر فرائض سرانجام دینے والے 900غیر ملکیوں کی نقل و حرکت محدود ، چشمہ بیراج پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی سخت کردی گئی

منگل 25 جون 2013 15:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25جون 2013ء) دیامر میں نانگا بربت بیس کیمپ میں 9غیرملکیوں کے قتل کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر فرائض سرانجام دینے والے 900غیر ملکیوں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی‘ حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد چینی انجینئرز کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کونجی ٹی وی کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے نو سو غیر ملکیوں کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے سکیورٹی بڑھا دی گئی چشمہ بیراج پر اپنے فرائض سرانجام دینے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔

حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنیوالے تمام غیر ملکیوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے واضح رہے کہ دہشت گردوں نے حالیہ دنوں میں نانگا پربت میں چینیوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ گزشتہ سالوں کے دوران کوئٹہ اور گوادر میں بھی ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :