پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے‘ مسائل کے حل کیلئے تمام قومی و سیاسی قوتوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ حکومتی اقدامات میں شفافیت اور قانون سازی کے معاملات میں سینٹ کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم میاں نواز شریف کی چیئرمین سینٹ نیئر بخاری سے ملاقات میں بات چیت

منگل 25 جون 2013 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25جون 2013ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے‘ مسائل کے حل کیلئے تمام قومی و سیاسی قوتوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ حکومتی اقدامات میں شفافیت اور قانون سازی کے معاملات میں سینٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو چیئرمین سینٹ نیئر بخاری سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے سیاسی قوتیں ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات دلا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری طاقتیں جمہوری اداروں اور جمہوری روایات کی پاسداری و مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں چیئرمین سینٹ نیئر بخاری نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو اس موقع پر یقیند ہانی کرائی کہ جمہوریت کی مضبوطی اور سیاسی نظام کی بقاء کیلئے ہر ممکن تعاون حکومت کو فراہم کریں گے۔